شاہ فیصل کی پارٹی کاباضابطہ اعلان آج

سرینگر // جنوری کے مہینے میں شہری ہلاکتوں پر سرکاری نوکری سے استعفیٰ دینے والے سابق آئی اے ایس آفیسرڈاکٹر شاہ فیصل آج اپنی سیاسی پارٹی کے قیام کااعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں شہر کے راجباغ علاقے میں واقع فٹبال گرائونڈ’ گنِدُن پارک‘ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ''جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ'' پارٹی کاباضابطہ اعلان کیاجائے گا۔