شاہ فیصل کی پارٹی لوک سبھا الیکشن میں حصہ نہیں لے گی

سرینگر/سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل نے سنیچر کو اعلان کیا کہ اُن کی قیادت والی پارٹی آنے والے لوک سبھا انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے جس کے بعد ہی وہ انتخابی میدان میں آئیں گے۔

شاہ نے حال ہی میں ''جموں کشمیر پیپلز مؤمنٹ'' کے نام سے ایک پارٹی لانچ کی۔

وہ2010کے آئی اے ایس بیچ کے سیول سرونٹ آفیسر تھے اور اُنہوں نے رواں برس کے اوائل میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دیدیا۔