شاہراہ پر 4گھنٹے تک ٹریفک بند

بانہال// بانہال اور بارہمولہ کے درمیان جمعہ کے روز ریل سروس معطل رکھی گئی جبکہ شاہراہ  چند گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد بحال کی گئی۔ جمعرات کی شام شمالی ریلوے کے حکام نے جمعہ کے روز احتیاطی طور پربانہال بارہمولہ ریل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ یوں بانہال اور بارہمولہ کے درمیان دن میں 5بار ٹرین کی آواجاہی بند کی گئی۔ ادھر بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے کیفٹیریا موڑ علاقے میں پسیوں کے گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کی صبح 4گھنٹے تک بند کی گئی۔ٹریفک صبح چار بجے بند کیا گیا اوت 8بجے تک پسی صاف کی گئی اور گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کی گئی۔ جمعہ کے روز مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت تھی جبکہ رام بن اور بانہال میں درماندہ ٹرکوں کو نکلانے کے بعد جمعہ سہ پہر بعد ادہمپور سے وادی کی طرف مال بردار ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔جمعہ کو  ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہڑتال کی کال کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا اور یہ سلسلہ جمعہ شام تک جاری تھا ۔اس دوران ٹریفک پولیس ایڈوائزری میں بتا گی ہے کہ سنیچروار کے روز شاہراہ پر دونوں طرف کے مسافر ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔