بانہال /محمد تسکین/ دوپہر بعد بانہال اور اس کے مضافات میں معمولی بارشیں ہلکی برفباری ہونے کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کی شام تک گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی ۔جموں سے وادی کی طرف سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے سفر کیا۔ ٹریفک پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بانہال اور رام بن سیکٹر میں ہلکی بارشیں ہورہی تھیں تاہم ٹریفک بغیر کسی خلل کے شام تک جاری تھا۔ جمعرات کے روز سرینگر سے جموں کی طرف یکطرفہ طور مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی تاہم شاہراہ پر ٹریفک کی کسی بھی قسم کی نقل وحرکت موسم اور سڑک کی صورتحال کے تابع ہوگی۔