شاہراہ پر بندشیں۔۔۔ عوام کو اشتعال دینے کے مترادف

 
سرینگر//عوامی کانفرنس کی طرف سے کل پریس کالونی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔بیان کے مطابق ریلی میں پارٹی سرپرست اعلیٰ عبدالرشید شاہین کے ہمراہ ساقب مخدومی ، فیاض احمد ، حکیم مسعود ، نورالامین، سمیرہ رسول اورپارٹی کے کئی ضلع یوتھ صدروںتابش بخاری ، عمر گل، ہلال احمد نے اتوار اور بدھ کو شاہراہ پر عوامی ٹریفک کی نقل و حرکت پر بندشیں عا ئد کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بندشیں لوگوں کو اشتعال دینے کے مترادف ہے جس سے حالات اور بھی بگڑ سکتے ہیںاور اس فیصلے سے سیکورٹی فورسز اور عوام کے درمیان دوریاں اور بھی بڑھ سکتی ہیں اور آپس میں ٹکراو کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ یہ حکم نامہ جلد سے جلد واپس لے کیونکہ یہ حکم غیر آینی، غیر جمہوری  اور غیر انسانی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ واپس لینا اور بھی ضروری بنتا ہے کیونکہ رمضان کا مقدس مہینہ قریب ہے۔