شاہراہ پرٹریفک پولیس متحرک

بانہال // ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے کی ہدایت پر بانہال میں ڈی ایس پی ٹریفک کی قیادت میں شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیور سے گیارہ ہزار روپئے کا جرمانہ وصولا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بانہال میں ڈی ایس پی ٹریفک وشال منہاس اور ایس ایچ او بانہال ایجاز وانی کی قیادت میں شاہراہ پر ناکے لگائے گئے اور دستاویزات کی جانچ پڑتال ، اضافی کرایہ لینے والوں اور ائور لوڈ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران کل ملاکر 73 خاطی ڈرائیوروں کے خلاف چالان کئے گئے جن میں 38 کا نپٹارہ عدالت سے کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث گاڑی والوں سے 11000 روپئے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ موقع پر ہی وصول کی گئی۔ یہ تمام کارروائی ایس ایس پی رام بن سنجے بھگت کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔