شاستری نے وراٹ کو آئی پی ایل سے ہٹنے کا مشورہ دیا

 ممبئی/ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے خراب دور سے گزر رہے سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو آئی پی ایل سے ہٹنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس سیزن میں انھوں نے جو نو آئی پی ایل اننگز کھیلی ہیں، ان میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز کوہلی 16 کی اوسط سے صرف 128 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں کم اسکور کی اسٹرنگ میں دو بیک ٹو بیک گولڈن ڈک بھی شامل ہیں۔شاستری نے آئی پی ایل میں ان کی حالیہ خراب کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹی 20 ٹورنامنٹ سے وقفہ لینے اور توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جتن سپرو کے یوٹیوب چینل پر شاستری نے کہا، ‘‘ان کے لیے (وراٹ کوہلی ) ایک وقفہ ضروری ہے کیونکہ انھوں نے نان اسٹاپ کرکٹ کھیلی ہے اور تمام فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی کی ہے ۔ ان کے لیے وقفہ لینا سمجھداری ہوگی۔سابق ہندوستانی کوچ نے کہا، “آپ جانتے ہیں، کبھی کبھی آپ کو توازن برقرار رکھنا پڑتا ہے ۔ اس سال وہ پہلے ہی ٹورنامنٹ (آئی پی ایل 2022) میں ہیں اور آپ اپنے بین الاقوامی کیریئر کو طویل کرنا چاہتے ہیں اور وہاں 6-7 سال تک اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں تو آئی پی ایل سے ہٹ جاؤ۔صرف آئی پی ایل ہی نہیں، کوہلی حال ہی میں شاندار فارم میں نہیں رہے ہیں۔ شاستری نے کہا کہ کوہلی میں ابھی بھی بہت ساری بین الاقوامی کرکٹ باقی ہے اور اس خراب پیچ نے انہیں ڈرائنگ بورڈ میں واپس دھکیل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا، وراٹ ابھی نوجوان ہیں اور 5-6 سال آگے ہیں۔ انہیں اندازہ ہو گیا ہو گا کہ انہوں نے گزشتہ چند مہینوں میں کیا کیا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا ہے اس پر غور کرنا ہوگا۔ اب یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ کوہلی اس وقت خراب فارم سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے آخری پانچ سکور 9، 0، 0، 12 اور 1 رہے ہیں۔ تاہم ایسا کئی کھلاڑیوں کے ساتھ ہوا ہے ، جو خراب فارم سے ابھرکراس وقت اپنی بہترین فارم میں ہیں۔ کے ایل راہل نے 2020-21 میں 0، 1، 0، 0 اور 14 کے اسکور کے ساتھ خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کی، جبکہ نکولس پورن نے بھی 0، 0، 0، 0، 9، 0، 19، 0 اور 32 کے اسکور بنائے تھے ۔ اس سیزن میں کے ایل راہل دو سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ نکولس پورن بھی 56 کی بہترین اوسط سے رنز بنا رہے ہیں۔روی شاستری، کیون پیٹرسن اور ڈینیل ویٹوری سمیت بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کوہلی اگر تھوڑا آرام کریں تو وہ فارم میں واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم ٹیم سے باہر ہونا اس مسئلے کا حل نہیں ہے اور نہ ہی کوہلی اتنے چھوٹے کھلاڑی ہیں، جنہیں کوئی بھی ٹیم اتنی آسانی سے ڈراپ کر سکتی ہے ۔ کسی بھی ٹیم کے لئے ایسا کرنا آسان نہیں ہے ۔(یواین آئی)