پلوامہ //پلوامہ کے مضافاتی علاقے ڈانگر پورہ شادی مرگ میں محاصرے کے دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ ٹہاب پلوامہ کا شام کے وقت محاصرہ کیا گیا اور شبانہ تلاشی کارروائی لی گئی۔ڈانگر پورہ شادی مرگ علاقے کو فورسز نے محاصرہ میں لیا تو مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور فورسز پر پتھرائوکیا جبکہ فورسز نے جوابی کاروئی میں آنسو گیس کے گولے داغے جسکی وجہ سے علاقے میں زبردست افرارتفری اور خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔ ادھرفورسز نے شام سات بجے کے قریب ملک پورہ ٹہاب پلوامہ گائوں کو بھی محاصرے میں لے کر لوگوں کو گھروں میں بیٹھنے کے لئے کہا، علاقے کے اہم راستوں کو سیل کیا گیا تاہمیہاں تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔یاد رہے چکورہ پلوامہ کا سنیچر کی شام دیر گئے جونہی محاصرہ کیا گیا تو یہاں پر تشدد مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے دوران آنسو گیس کے درجنوں گولے پھینکے گئے۔ گائوں میںپر تشدد جھڑپوں کے دوران ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی۔