سی پی جے کا گورنر کو مکتوب، صحافی آصف سلطان کی رہائی پر زور

سرینگر/کمیٹی برائے تحفظ صحافی (سی پی جے) نے بدھ کو جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کو ایک مکتوب لکھا جس میں کشمیری صحافی آصف سلطان کو رہا کرنے پر  زور  دیا کیا گیا ہے جو گذشتہ برس 27اگست سے پابند سلاسل ہیں۔

 تنظیم کے ایشین پروگرام کارڈی نیٹر، سٹیون بٹلر کی طرف سے لکھے گئے خط میں گورنر ملک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آصف کیخلاف سبھی قانون معاملات واپس لیں۔

 خط میں لکھا ہے''سلطان،' کشمیر نریٹر 'کیساتھ وابستہ ایک صحافی ہیں۔ اس کو جھوٹ کی بنیاد پر ملزم بنایا گیا ہے۔اس کے خلاف ایف آئی آر12اگست کو درج کی گئی جب بتہ مالو میں ایک مسلح معرکہ آرائی ہوئی۔اس پر الزام ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ اُس کے ایڈیٹر اور گھروالوں نے سختی کے ساتھ پولیس الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض اپنے پیشے کے ساتھ وابستہ تھے۔اُن کیخلاف ابھی تک کوئی چارج شیٹ بھی پیش نہیں کی گئی ہے''۔

بٹلر نے اپنے خط کی ایک کاپی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو بھی میل کی ہے۔