سی پی آئی (ایم)لیڈر سیتارام یچوری فوت

 یو این آئی

نئی دہلی// بھارت کے سرکردہ سیاسی لیڈر اورسی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو نئی دہلی کے (ایمز)میں انتقال کرگیا ۔ان کی عمر 72برس تھی۔ یچوری کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر 19اگست کو ایمز میں داخل کرایا گیا تھا۔طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ یچوری کو 2015میں پارٹی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا تھا۔انہوں نے 2005 سے 2017 تک 12 سال راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے مشترکہ اپوزیشن کے انڈیا بلاک میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہیں کانگریس لیڈر اور لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کے سیاسی سرپرستوں میں دیکھا جاتا تھا۔ انہیں 2016میں بہترین پارلیمنٹیرین کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ سیتا رام یچوری 12 اگست 1952 کو چنئی میں پیدا ہوئے، یچوری نے گریجویشن کے دوران دہلی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن مکمل کی۔ اس کے تین بچے ہیں ،دو بیٹے اور ایک بیٹی۔ ان کے ایک بیٹے آشیش یچوری کا 2021 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔جے این یوکی طلبہ یونین سے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے رکن کے طور پر شروع ہونے والے اور 1984 میں سی پی آئی (ایم)کی مرکزی کمیٹی کے رکن بننے والے رہنما 1992 میں پولیٹ بیورو کے لیے منتخب ہوئے۔