سی ٹی یونیورسٹی کے مندوبین کی سرینگر کے طلاب سے بات چیت

سرینگر//سی ٹی یونیورسٹی لدھیانہ نے منیجنگ ڈائریکٹر منبیر سنگھ اور وائس چانسلر ڈاکٹر ہرش سداورتی ، یونیورسٹی ماہرین تعلیم، فیکلٹی ممبروں اور پی ایچ ڈی اسکالروں نے سرینگر میں درس و تدریس کے بارے میں پروگرام کا اہتمام کیا۔ جہاں سامعین نے اپنے سوالات ابھارے اور  ماہرین سے صلاح لی۔ڈاکٹر سداورتی نے اس موقع پر کہا ’’ہم کووڈ19 کی وجہ سے اپنی زندگی کے ایک انتہائی سخت اور غیر متوقع مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ اس میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے ، جس طرح سے ہم رہتے ہیں اور تعلیم کا میدان بھی خود کو سخت ترین تبدیلیوں سے دور نہیں کرسکتا جو تیزی سے ہو رہی ہے‘‘مندوبین نے سرینگر کے سی ٹی گروپ اور سی ٹی یونیورسٹی کے سابق طلاب کو اعزاز سے نوازا۔