عظمیٰ نیوز سروس
رام بن //سی آر پی ایف کی84ویں بٹالین کی جانب سے سناسر میں عوام کیلئے ایک مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس کے دوران ڈاکٹروں کی ماہر ٹیموں نے مریضوں و عام لوگوں کا معائینہ کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ادویات فراہم کیں ۔سی آر پی ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قوم کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی خدمات انجام دینے کے علاوہ، سی آر پی ایف مقامی آبادی کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھانے کے لئے سماجی رابطے کا پروگرام بھی چلارہی ہے۔ اس مقصد کے تحت 84 بٹالین سی آر پی ایف نے 29 مارچ کو سناسر، رام بن میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ سناسر تقریباً 2050 میٹر کی بلندی پر واقع ایک کپ کی شکل کا گھاس کا میدان، ایک مشہور سیاحتی مقام ہے، جو اپنی جھیل اور اپنے اردگرد کے دلکش قدرتی حسن کے لئے مشہور ہے۔سناسر پٹنی ٹاپ 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کے دور دراز ہونے کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کو صحت کی اچھی سہولیات تک آسان رسائی نہیں ہے۔ اس مسئلے پر غور کرتے ہوئے، 84 بلین سی آر پی ایف نے اپر سناسر، لوئر سناسر اور سانا کی مقامی آبادی کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے تقریباً 200 ضرورت مند مقامی افراد نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران مقامی لوگوں کو مفت طبی علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ کا افتتاح این رنبیر سنگھ کمانڈنٹ نے کیا۔ شی وکرم سنگھ سیکنڈ ان کمانڈ کیساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ایک و مقامی لوگ بھی اس دوران موجود تھے ۔