منڈی//پونچھ منڈی کے سیکلوگائوں میں ایک ٹاٹاموبائل حادثے کاشکارہونے سے دوبچوں سمیت 3افرادزخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب ایک ٹاٹا موبائل زیرنمبر JK20-4708 سلونیہ سے منڈی کی طرف آرہی تھی کہ راستے میں سڑک سے کھسک کرگہری کھائی میں جاگری۔اس دوران سڑک حادثے میں تین افرادجن میں دوبچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے جن کی شناخت مشتاق احمد ولد محمدشفیع ،سہریش اختردخترمشتاق احمد اوررمضان احمدولد مشتاق احمد کے طورپرکی گئی ہے۔تمام زخمیوں کومنڈی ہسپتال پہنچایاگیاجہاں سے انہیں پونچھ ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا ۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت بہترہے۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔