سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ہیلمٹ تقسیم

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس کی جانب سے قصبہ کشتواڑ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ہیلمٹ کی تقسیم کاری کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ جس دوران پولیس نے بغیر ہیلمٹ سفر کررہے موٹر سائیکل سواروںمیں ہیلمٹ تقسیم کئے اور انھیں سڑک پر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی کرنیکی اپیل کی۔ اس موقعہ پر ایس ایس پء کشتواڑ شفقت بٹ نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برادشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی ہوگی ۔