مینڈھر //مینڈھر کے معززین کا ایک وفد ستیش چندر اور ابراہیم خان کی قیادت میں ایس ڈی ایم مینڈھر سے ملا قی ہوا ۔وفد میں شامل اراکین اس دوران کہاکہ مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں اس وقت بیہوشی او ر ہڈیوں کا کوئی بھی ڈاکٹر تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کووڈ کی وجہ سے مریضوں کو پہلے سے ہی مشکلات درپیش ہیں تاہم مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات کے باوجود بھی دوسرے ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مشکلات کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو تحریری طورپر لکھا جائے تاکہ مریضوں کو معیاری سہولیات مقامی ہسپتال میں ہی دستیاب ہو سکیں ۔ایس ڈی ایم نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو ایک مرتبہ پھر سے لکھا جائے گا۔