سرنکوٹ//رسانہ قتل کیس پر سیول سوسائٹی سرنکوٹ کی طرف سے چیک پوسٹ پر احتجاج کیاگیا ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ قتل کا معاملہ االتوا میں نہ رکھاجائے بلکہ جلد سے جلد مجرموں کو سزا دی جائے ۔ بدر حسین ملک ،نذیر حسین ،عباس احمد خان، دل پذیر احمد قریشی ،شہباز خان وغیرہ نے کہاکہ جموںبار ایسو سی ایشن اور کٹھوعہ بار نے شرمناک اقدامات کرتے ہوئے مجرموں کی حمایت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جموں بار کی ہڑتال ریاست کے بھائی چارے کو زک پہنچانے کی کوشش ہے لیکن ریاست کے لوگ ایسا ہر گز نہیں ہونے دیںگے۔انہوںنے بھاجپا کے ان وزراء کے خلاف کارروائی کی مانگ کی جنہوںنے مجرموں کی حمایت میں ریلی میں شرکت کی ۔انہوںنے کہاکہ اس سے قبل کہ حالات مزید بگڑ جائیں ریاست کی وزیر اعلیٰ آصفہ کو انصاف دلائیں ۔