سرینگر//یونین پبلک سروس کمیشن نے سیول سروسزامتحانات کے حوالے سے5جون کوفیصلہ لینے کااعلان کیاہے ۔یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امسال قومی سطح کے مختلف اعلیٰ 31مئی سے لئے جانے والے تھے لیکن ملک میں کوروناوائرس پھوٹ پڑنے اوراس مہلک وائرس کی روکتھام کیلئے لاگولاک ڈائون کے باعث مجوزہ امتحانات کوملتوی کیاگیا۔یوپی ایس سی نے بدھ کوبتایاکہ سیول سروسزکے امتحانات کے حوالے سے فیصلہ5جون کولیاجائے گاجس کے فوراً بعدنئی تاریخوں کویوپی ایس سی کی ویب سائٹ پراَپ لوڈ کیاجائے گا۔جے کے این ایس