ڈوڈہ // فوج کی جانب سے طلاب کو آل انڈیا سینک سکول داخلہ امتحان ۔2019 کی تیاریوں کے لئے ڈوڈہ و ملحقہ علاقوں میں متعدد سکولوں ( اے پی ایس ارنوڑا، ایس پی اکیڈمی ،جے این وی، مڈل سکول ڈانلی، شاہین پبلک اسکول) کے قریبی اشتراک سے کوچنگ کلاسوں کا اہتمام کیا گیا۔ کوچنگ کے دوران چھٹی اور نویں جماعت کے طلاب کو سینک سکول نگروٹہ میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کی ترغیب دی گئی، جو کہ شیڈول کے مطابق 06جنوری 2019کو منعقدہو رہا ہے ۔ فوج کی لگاتار اور انتھک کاوشوںکی وجہ سے ان کلاسوں کیلئے کل ملا کر 26 طلاب شرکت کر نے کیلئے آمادہ ہوئے ہیں۔ ابھی تک ان کلاسوں میں 21طلاب نے شرکت کی ہے جو کہ 6دسمبر 2018سے 05 جنوری2019تک ارنوڑ ہ میں منعقد کئے گئے۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے کوچنگ کلاسز منعقد کرنے پر فوج کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے علاقہ میں تعلیم کے شعبہ میں مثبت بدلائو دیکھنے کو ملے گا۔
سینک سکول میں داخلہ کی تیاریوں کیلئے کوچنگ کلاسوں کا اہتمام
