سینٹرل یونیورسٹی گاندربل میں ای گورننس پروجیکٹ شروع

 گاندربل //سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں ای گورننس  پروجیکٹ کی شروعات کیں ۔پہلے مرحلے پر دوماڈیول اکیڈیمکس اورسٹور اورانوینٹری ماڈیول شروع کئے گئے ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے پروفیسرز ،رجسٹرار،ڈین سٹو ڈنٹس ویلفیئر،فیکلٹی ممبران اور دیگر حکام موجود تھے ۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ای گورننس شروع کرنے کا مقصدیونیورسٹی کے کام کاج میں بہتری لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانے میں کوئی بھی ادارہ یا فرد نئی تیکنالوجی سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا ہے.۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کو بھی عنقریب ای گورننس پروجیکٹ کے ساتھ جوڑا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر فیاض احمدنیکا نے کہا کہ نئی تیکنالوجی کو اپناناآگے بڑھنے کا ایک بہترین قدم ہے ۔ای گورننس سے سہولیات کی فراہمی میں تیزی آئے گی ۔