سینٹرل یونیورسٹی میں کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ

گاندربل//ارشاد احمد//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈیپارٹمنٹ کاسکو T 10 کرکٹ ٹورنامنٹ شدومد سے جاری ہے .بدھ کے روز پہلا کوارٹر فائنل میچ شعبہ انمل سائنس اور شعبہ قانون کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس جیت کر شعبہ انیمل سائنسز نے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔محکمہ قانون نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دس اوور میں 7 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 75 رنز بنائے۔انمل سائنس نے مقررہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں میچ کے آخری گیند پر 6 رن بناکر میچ میں جیت درج کرلی۔ شعبہ اینیمل سائنس کے شاہد رزاق کو میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔