سرینگر //مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کو منیجنگ ڈائریکٹر جموں کشمیر پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن ، عبد الغنی میر کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مرکز میں انڈین تبتین بارڈر پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل کے عہدے پر تقرری عمل میں لائی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ میں حکومت کے انڈر سکریٹری رمن کمار کے ذریعہ جاری کردہ ایک دفتر میمورنڈم ، میں سطح 14 میں اعلی عہدے پر تقرری کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے، میر کی تقرری کی مدت پانچ سال یا اگلے احکامات تک ہوگی۔مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر میر کو فوری طور فارغ کردیں تاکہ وہ مرکز میں نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔