رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیری میں ایک پینٹنگ اور ڈیزائننگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا ۔سکول میں منعقدہ اس مصور ی مقابلے کا اصل مقصد طلباء کو کووڈ کے بعد تخلیقی انداز میں مشغول کرنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔اس مقابلے میں کل32طلباء نے حصہ لیا جبکہ پینٹنگ مقابلے میں استعمال ہونے والا تصویری مواد طلباء کو دیا گیاتھا ۔فوج کی جانب سے منعقدہ مقابلے کی تعریف کرتے ہوئے مکینوں نے کہاکہ فوج ہمیشہ غریبوں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مذکورہ نوعیت کے پروگرام منعقد کرتی آرہی ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔اس دوران بچوں کو انعاما ت سے بھی نوزا گیا ۔