بارہمولہ// سرحدی قصبہ اوڑی کے سید پورہ علاقے کا بجلی ٹرنسفارمر گزشتہ 15 سے خراب ہے جس کے نتیجے میں شام ہوتے ہی گائوں گھپ اندھیرے میںڈوب جاتاہے ۔ ایک مقامی شہری سید تنویر گیلانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے کا ایک 63کے وی بجلی ٹرانسفارمر 15 روز قبل خراب ہوا تھا جس کو بعد میں مرمت کرنے کیلئے ورکشاب لیا گیا لیکن ٹھیک کرکے ابھی تک واپس نہیں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بستی مسلسل گھپ اندھرے میں ہیں۔لوگوں کے مطابق یہ ٹرانسفامر با ر بار جل جاتا ہے جسے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔انہو ںنے محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گائوں میں اضافی صلاحیت والا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے ۔