سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے حکومت ہند پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت دانستہ طور پر اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو خطرے میںڈال رہی ہے۔ پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی دوران حراست علالت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹیوٹر پر کہا،’’ جس سرکاری عمارت میں ہماری پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کو غیر قانونی طور پر قید رکھا گیا ہے وہ وادی کی شدید سردیوں کے موافق نہیں ہے،جس کے نتیجے میں ان کی صحت بگڑ گئی ‘‘۔ انہوںنے مزید لکھا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے اور اس کا واحد مقصد یہاں کے مخالف سیاسی لیڈران کو تنگ طلب کرنا ہے ۔