سیاح خوشی سے جھوم اٹھے

سرینگر//تازہ برفباری کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں آئے غیر ریاستی اور بیرون ملک سیاحوں کے چہرے خوشی سے جھوم اٹھے اور دن بھر بیلوارڈ میںجھیل ڈل کا نظارہ دیکھنے کیلئے سینکڑوں سیاح برفباری کے باوجود قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے۔ زبردست برفباری کے باوجود جھیل ڈل اور دیگر مقامات پرسیاح برف کے ساتھ کھیل رہے تھے اور خو ب مزہ لے رہے تھے۔ مختلف سیاحتی مقاما ت پر رکے پڑے سیلانی بھی ہفتہ کوخوش و خرم ہوکر برف باری کا بھر پور مزہ لے رہے تھے۔ ہوٹلوں میں موجود سیاح رات کے دوران باہر آئے اوربرف باری کا مزہ لینے لگے اور تصاویر کھینچنے لگے۔کئی سیاحوں نے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار برف باری دیکھی ہے ۔