سرینگر//ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے گاندھی نگر گجرات میں اِنڈین ایسو سی ایشن آف ٹور آپریٹروں ( آئی اے ٹی او) کے 36ویں کنونشن میں شرکت کی۔ محکمہ کی طرف سے تشہیری رَسائی پروگرام کے ساتھ اقدامات شروع کئے جارہے ہیں اور آنے والے ایونٹوں اور ایونٹوں کی کیلنڈرائزیشن پر زور دیا جاتا ہے ۔ان کے یوایس پی کے ساتھ 75آف بیٹ مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیر اعلیٰ بھوپندر بھائی پٹیل گجرات نے کل کنونشن کا اِفتتاح کیاتھا۔ جموںوکشمیرکریلا ، گجرات ، راجستھان او رایم پی جیسی ریاستوں کے ساتھ شرکت کررہا ہے۔ اِس سے پہلے دِن ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نے ذمہ دارانہ سیاحت کے لئے منعقدہ ایک دوڑ میں حصہ لیاجس کا مقصد کووِڈ کے بعد سیاحت کے کاروبار کو صحت کی تمام احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ محکمہ سیاحت نے تمام مصنوعات اور خدمات کے ساتھ کائونٹر پر ایک ڈسپلے سٹال بھی لگایا ہے ۔گذشتہ روز ڈاکٹر جی این ایتو نے سٹال کا دورہ کیا اور آنے والوں سے اِستفسار کیا۔ آئی اے ٹی او کے جے اینڈ کے چپٹر کا ایک وفد جس میں ناصر شاہ ، اکر م سیا، ظہور قاری اور شوکت پختوں شامل ہیں ،نے بھی کنونشن میںشرکت کی۔
سیاحوں کو کشمیر راغب کرنے کی کوشش
