کنگن//محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، دراس ،گگن گیر، کلن گنڈ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ شب سے ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تازہ برف باری سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
وہیں سال نو کی پہلی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھاری تعداد میں غیر مقامی سیاحوں کی آمد و رفت جاری ہے۔
اسی دوران سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔