سکوٹر چوری کا معمہ حل ، 2افراد گرفتار

سرینگر//پولیس اسٹیشن کرنگر میں دانش شبیر ولد شبیر احمد بنگرو ساکنہ نور باغ سرینگر نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ صدر اسپتال سرینگر کے نزدیک پارک کی گئی اُن کی موٹر سائیکل زیر نمبر .JK01J-5862کو نامعلوم افراد نے چُرا لیا ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 27/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے چوری کی اس واردات میں یخشان الٰہی ولد غلام نبی الٰہی ساکنہ لال نگر چھانہ پورہ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے پولیس آفیسران کو بتایا کہ اُس نے چوری شدہ موٹر سائیکل کوفروخت کر ڈالاہے۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدثر احمد بٹ ولد محمد سبحان ساکنہ بٹہ پورہ واتھورہ چاڈورہ کو بھی گرفتار کیا جس نے چوری شدہ موٹر سائیکل خرید لی تھی اور بعد میں اُس کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرکے ضبط کی گئی۔اس سلسلے میں پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید مالہ مسروقہ برآمد ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔