کنگن/ / گورنمنٹ مڈل سکول مر گنڈ کنگن مےں زےر تعلےم طلباءنے سکول مےں اساتذہ کی کمی کے خلاف کلاسوں کا بائےکاٹ کیا اورسرےنگر لیہ شاہراہ پر محکمہ تعلےم کے خلاف احتجاجی دھرنا دےکر گاڑےوں کی آمدو رفت مسدود کردی۔احتجاجی طلاب نے کہا کہ سکول مےں اےک طرف اساتذہ کی کمی ہے تو دوسری طرف گذشتہ تےن برس سے پانی کی عدم دستےابی کے نتیجے میں طالب علموں کوسخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکول مےں اساتذہ کی کمی کے باعث انہےں مختلف مضامےن پڑنے مےں سخت دشوارےاں پےش آرہی ہےں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکول کی دےوار بندی بھی نہےں کی گئی ہے اور مقامی لوگوں نے سکول کے صحن کو شاہراہِ عام بنالیا ہے۔احتجاجی طلاب کے مطابق سکول کی دو عمارتےں خستہ ہوچکی ہیں اور محکمہ تعلےم نے ابھی تک ان عمارتوں کی مرمت کے لئے اقدامات نہےں کئے ہےں ۔بعد مےں انتظامےہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر احتجاجی طلاب کو ےقےن دلاےا کہ ان کے مسائل کو محکمہ تعلےم کے اعلیٰ افسران تک پہنچاےا جائے گا جس کے بعد انہوں نے پر امن طور دھرنا ختم کےا۔