سکولی اوقات کار میں تبدیلی

سرینگر//ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ میونسپل حدود کے اندر آنے والے سکولوںکے اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر تین بجے تک ہونگے۔میونسپل کونسلوں و کمیٹیوںو پنچایتی حدود میں آنے والے علاقوں کے سکولوں میں تدریسی کام کاج صبح صبح 10بجے سے شام چار بجے تک ہوگا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں ہدایت جاری کئے ۔ حکمنامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی سکول قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔