سکولوں اور کالجوں میں عملے کی حاضری لازمی نہیں

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر میں کورونا بحران میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں عملے کی حاضری لازمی قرار نہیں دی ہے۔حالانکہ منگل کو محکمہ تعلیم کے سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ عملے کی50فیصد حاضری روسٹر کی بنیاد پر لازمی بنائی جائے لیکن شام کو حکومت کی نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ موجودہ کورونا صورتحال کے پیش نظرسبھی سکولوں، کالجز، تکینکی تعلیم اور سکل ڈیولپمنٹ اداروں میں موجود عملے کی حاضری لازمی نہیں ہے۔اساتذہ اور درس و تدرسی عملہ گھروں سے آن لائن تعلیم دیں۔یونیورسٹیاں میں تحقیق اور لیبارٹی کاموں کے لئے درکار عملہ کم سے کم رکھے۔تاہم ڈزاسٹر منیمجنٹ اتھارٹیز کی جانب سے سرکاری ڈیٹیوں کیلئے تعلیمی اداروں کے جس عملے کو ضرورت ہوگی اس پر سرکاری حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔ طلاب گھروں میں آئن لائن و آف لائن طریقہ کار سے تعلیم حاصل کرینگے،جبکہ تدریسی عملہ اندراج شدہ طلاب کو آن لائن طریقہ کار پر درس و تدریس کو یقینی بنائیں۔ اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلاب تک آن لائن طریقہ سے پہنچیں اور اسکول انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں،جبکہ اسکولوں کے سربراہاں ان مضامین سے متعلق اساتذہ کو تدریسی سرگرمیوں کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کلاسوں کو40منٹوں تک محدود کیا جائے،جبکہ آن لائن کلاس ،طلاب کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم یا دیگر ڈیجٹل پلیٹ فارموں کے توسط سے فراہم کریں۔