ترال //مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموںکو سکالر شپ فارم جمع کرنے کیلئے آمدنی اسناد کا ساتھ رکھنا پریشانی کا باعث بن چکاہے ۔کئی علاقوں میں دودو مرتبہ لوازمات مکمل کرنے کے بعدبھی فارم تحصیل دفاتر سے غائب ہیں ۔کئی طالب علموں نے بتایا کہ اسکالر شپ فارم کو تیار کرنے میں کئی دن لگتے ہیں جس کے بعد تحصیل دفتر میں جمع کیا جاتا ہے جہاں3سے 5روز کے اندر یہ سند فراہم کی جارہی ہے ۔کئی طلاب اور والدین نے بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ جبکہ کچھ لوگوں نے تین مرتبہ بھی فارم جمع کئے ہیں لیکن وہ دفتر پہنچ کے یہ سن ششدر رہ گئے کہ ان کے فارم ہی گم ہوگئے ہیں ۔کئی لوگوں نے بتایاکہ انہیں 1000 روپئے سکالر شپ ملے گا اورانہیں4چار دن آمدنی سند کے لئے ضائع کرنے پڑ تے ہیں۔ادھر ترال کے علاوہ ضلع کے دیگر کئی علاقوں سے بھی آمدنی اسنادکی فراہمی میںغیر ضروری طوالت کا الزام عائد کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے اس ضمن میں بتایا ’’ ایسا نہیں ہونا چاہے تھا تاہم مذکورہ دفترمیںسخت رش کے باعث ایسا ہوسکتا ہے ‘‘۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے تحصیلدار سے بات کر کے معاملے کاازلہ کریں گے ۔