پرویز خان
منجا کوٹ //جموں راجوری پونچھ شاہراہ پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق راجوری کے ٹھنڈی کسی علاقہ میں شاہراہ ہوئے ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے دوران موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔مکینوں نے بچائو کارروائی میں شامل ہو کر دونوں زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت محمد ارشد ولد محمد پرویز اور ناظم حسین ولد خادم حسین سکنہ دھار راجد ھانی کے طور پر ہوئی ہے ۔