سڑک حادثے میں زخمی غیرریاستی شہری فوت

کنگن//گذشتہ روز سونہ مرگ سڑک حادثے میں زخمی غیر ریاستی شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سونہ مرگ میں ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر 0719،Jk07پلٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں دو غیر ریاستی شہری زخمی ہوگئے تھے جنہیںعلاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا تھا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان میں اقبال صغیر ولد محمدصغیر ساکن بسماتیا بہار زخموں کی تاب نہ لاکر صورہ ہسپتال میں دم تو بیٹھا ۔سونہ مرگ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔