سڑکوں پر ملبہ اورتعمیراتی مواد جمع کرنے کی بدعت

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ اپنی دکانوں اور مکانوں کی تعمیر،مرمت اور تجدید کاری کے لئے تعمیراتی سامان اورملبہ مصروف شاہرائوں پر جمع کرتے ہیں ۔پائین شہر کے علاوہ برزلہ اور ائرپورٹ روڈ،حیدر پورہ روڈ پر بھی ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ جاتا ہے بلکہ پیدل چلنے والو ں کو بھی شدیددقتوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔سرینگر میونسپل کارپوریشن نے ایسے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر اندر تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے ملبہ اور تعمیراتی سامان ہٹائیں ورنہ اُن کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔