سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں حفاظتی انتظامات کرنے کا مطالبہ

پونچھ//پونچھ کے کھلاڑیوں اور شائقین نے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں سکیورٹی انتظامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلہ کیا ہے کہ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز وہاں نقصان ہو رہا ہے۔ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کھلاڑیوں نے الزام لگایا کہ انڈور سٹیڈیم پونچھ میں کسی نے بینر اور دیگر سامان توڑ ڈالا ہے۔تائی کوانڈو ایسوسیایشن پونچھ کے صدر راجندر سنگھ اورٹینس ایسوسیشن پونچھ کے چیئرمین سلیم بانڈے نے کہا کہ سٹیڈیم میں سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی وہاں چلا آتا ہے اور نقصان کر دیتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپورٹس سٹیڈم پونچھ میں مستقل حفاظتی انتظامات کئے جائیں ،وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںاور کھلاڑیوں کو پاس جاری کئے جائیں تاکہ گراونڈ میں مزید نقصان نہ ہو۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈور سٹیڈیم پونچھ میں انہوں نے ایک ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں بینرس وغیر لگائے تھے اس کے علاوہ وہاں دیگر سامان بھی رکھا گیا تھا جسے کسے نے توڑ کر وہیں پھینک دیا۔انہوں اس سلسلہ میں پولیس تحقیقات کابھی مطالبہ کیا۔