سرینگر//گزشتہ دنوںسٹی کالونی الہی باغ صورہ سرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں 2 مکانات خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پردارالخیر میرواعظ منزل نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفدنے جس کی قیادت دارالخیر کے رکن مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے نے سٹی کالونی الہی باغ صورہ جاکر متاثرین میں چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔