سٹی زن فورم ڈوڈہ کا پلوامہ شہری ہلاکتوں پر اظہار افسوس

ڈوڈہ//سٹی زن فورم ڈوڈہ کی ایک میٹنگ زیر صدارت محبوب احمد ٹاک منعقد ہوئی جس میں عبدالقیوم زرگر ،کرامت اللہ نہرو ،نصیر احمد کھوڑا ،ڈاکٹر بشارت کرائپاک ،بشیر احمد بٹ ،شیخ عبدالرشید،شبیر احمد ریشو،عطا محمد،محمد اقبال وغیرہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں کشمیر پلوامہ میں عام شہریوں کی بلا جواز قتل عام جو فورسز کی طرف سے عام شہریوں پر کیا گیاہے پر پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتیںمعمول بن چکی ہیں لیکن فورسز نے اس واقعہ میں عام شہریوں کے خلاف جو بد ترین جنگ شروع کر کے قتل عام کیا ہے یہ بد ترین واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فورسیز کو عام شہریوں کو ہلاک کرنے پر کس قدر چھوٹ دی گئی ہے۔جب تک نہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے اور اس کا حل ڈھونڈا جائے یہ ظلم و ستم قتل عام کشمیریوں پر ہوتے رہیں گے۔میٹنگ میں ہلاکتوں پر پُر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ملوثین کو کڑی سے کڑی سزا دی اجائے  اور لواحقین و زخمیوں کو معقول معاوضہ کے ساتھ ان لواحقین کو فی کنبہ سرکاری نوکری دی جائے ۔