راجوری //تھنہ منڈی میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ کے تحت ایک بیداری ریلی نکالی گئی جس میں 200سے زائد بچوں نے حصہ لیا اور ایس ڈی ایم تھنہ منڈی نے اسے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اور بینراٹھائے ہوئے تھے جن پرصفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے متعدد نعرے درج تھے ۔ایس ڈی پی او، تحصیلدار، بی ڈی او کے علاوہ مقامی تعلیمی اداروں کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے پروگرام میں شمولیت کی۔ اس دوران زونل سطح کے پینٹنگ مقابلے منعقد کر کے بھی سوچھتا مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے ۔ ان مقابلوں میں مختلف زونوں کے بچوں نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ تتا پانی، کالا کوٹ میں سیلف ہیلپ گروپ’ امید ‘ کی طرف سے صفائی مہم چلائی گئی۔ راجوری کے بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں 26ستمبر کو ایک میگا سوچھتا میلہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ضلع سطح کے پینٹنگ مقابلہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔
سوچھتا ہی سیوا کے تحت راجوری میں متعدد پروگرام منعقد
