سوپو رمیں نشیلی ادویات کا قلع قمع

 سوپور //ٹریڈرس فیڈریشن سوپور نے نشیلی ادویات کے بدعت کے بارے میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف مساجد کے ائمہ اور معزز شہریوں نے حصہ لیا ۔ سمینار کا مقصد سوپور سے نشیلی ادویات کا قلع قمع کرکے مشترکہ اقدامات پر غور کرنا تھا ۔ اس موقعے پر سمینار میں شرکاءنے نشیلی ادویات کی وجہ سے سماج پر پڑنے والے برے اثرات اور اس بدعت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے پر غور و خوض کیا گیا ۔ تقریب سے خطات کرتے ہوئے سوپور ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے لوگوں کو نشیلی ادویات اور قماربازی سے سماج پر ہونے والے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی۔ حاجی محمد اشرف نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو نشیلی ادویات کی بدعت سے دور رکھنے کیلئے کام کریں۔