سرینگر//پولیس نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے شمالی قصبہ سوپور میں ہوئی نوجوان کی ہلاکت کی وضاحت کی۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا” گذشتہ روز جنگجوﺅں کا ایک بالائے زمین کارکن عرفان احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن صدیق کالونی سوپور کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ایک چینی ساخت کاگرینیڈ بر آمد کیا گیا“۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن سوپور میں ایف آئی آر نمبر257 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا”تحقیقات کے دوران پولیس کی ایک ٹیم ملزم کے ہمراہ ژیرہ دجی،تجر علاقے میں پہنچی تاکہ مزید بر آمدگی عمل میں لائی جاسکے جس کا انکشاف گرفتار شدہ او جی ڈبلیو نے کیا تھا“۔
پولیس بیان کے مطابق”اسی اثناءمیں اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر عرفان نے پولیس کو چکمہ دیکر راہ فرار اختیار کی جس کے بارے میں پولیس سٹیشن بمئی میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر71 درج کیا گیا۔بعد ازاں تلاشی کارروائی کے دوران عرفان کی لاش تجر شریف میں ہی بر آمد کی گئی“۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو قانونی لوازمات کیلئے اسپتال لیجایا گیا ہے۔