سوپور کا لاپتہ لڑکا جموں سے بازیاب: پولیس

بارہمولہ/شمالی قصبہ سوپور میں جونو عمر لڑکا پُر اسرار طورلاپتہ ہوگیا تھا اُسے سوموار کو جموں سے بازیاب کیا گیا ہے ۔

سوپور پولیس کے مطابق جونہی لڑکے کے والدین نے اُس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تو وہ متحرک ہوگئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاپتہ ہونے کے اگلے ہی روز لڑکے کو بازیاب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج شام تک مذکورہ لڑکے کو والدین کے سپرد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 13سالہ دانش بشیر خان ولد بشیر احمد خان ساکنہ ہتلنگو، سوپوراتوار صبح سے لاپتہ تھا۔

آٹھویں کلاس کا دانش صبح ٹیوشن کیلئے گھر سے نکلنے کے بعدواپس نہیں لوٹا تھا۔