سرینگر//سوپور میں پولیس نے چوری کے معاملے کو آٹھ گھنٹے میں حل کر کے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔اس سے قبل پولیس اسٹیشن سوپور کو چوری کے سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا کہ شکایت دہندگان کے مکان کے پاس پارکنگ سے منی بس چوری ہوئی اور اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 95/2021 درج کیا ۔تحقیقات کے دوران ، تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج مختلف مقامات سے حاصل کی جس پر سوپور پولیس نے خصوصی ناکہ قائم کیا جس میں ملزم باسط الطاف ولد الطاف حسین مسعودی ساکن جلال آبادوارپورہ سوپور،اورعامر مشتاق خان ولدمشتاق احمد خان ساکن نیو کالونی سوپورکے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ ان سے چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیاگیا ۔