غلام محمد
سوپور//سوپور پولیس نے تھانہ ڈنگی وچھ کے دائرہ اختیار میں گاؤں چٹوسا سے غیر قانونی ڈیزل برآمد کیا۔ سوپور پولیس کو غیر قانونی ڈیزل کی نقل و حمل کے حوالے سے ایک خاص اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے مطابق ایس ایچ او ڈنگی وچھ کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران پولیس پارٹی نے موقع سے چھ بیرل غیر قانونی ڈیزل تقریباً 750 لیٹر برآمد کر لیا۔ملوث ملزم کی شناخت بابر شمس بابا ولد شمس الدین بابا کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں تھانہ ڈنگی وچھ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سوپور پولیس عام لوگوں سے اپیل کرنا چاہتی ہے کہ وہ جرائم کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی سماجی برائی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی معلومات سوپور پولیس کے ساتھ قریبی پولیس اسٹیشن کے ذریعے یا صرف 112 ڈائل کرکے شیئر کی جاسکتی ہے۔