سری نگر// جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے ہامرے سوپورعلاقے میں ہفتے کی شام کو 20 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر از جان ہوا ہے۔
مہلوک نوجوان کی شناخت وسیم احمد شیخ ولد نور محمد ساکن میر محلہ ڈانگر پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔