سوپور میں چوری کی پے در پے وارداتیں

سوپور//سوپور قصبہ میںگزشتہ تین روز کے دوران نقب زنوں نے تین دوکانوں سے سازوسامان اڑا لیا ہیجس کے نتیجے میں تاجر برادری میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔گزشتہ روز اقبال مارکیٹ سوپور میں غلام محمد شالہ کی دوکان سے چوروں نے دن دہاڑے لاکھوں روپئے نقدی اڑا لئے جو ایک تھیلے میں تھے۔دوکان کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ دوکان پر خریداروںکے ساتھ خریدو فروخت میں مشغول تھے تو اس دوران اس کی دوکان سے چوروں نے ایک تھیلا اڑالیا جس میں لاکھوں روپے موجود تھے۔مذکورہ دوکاندار کے مطابق تھیلے میںچیک بک اور کچھ ضروری کاغذات بھی موجود تھے۔ اسی طرح بس سٹینڈ میں واقع غلام احمد صوفی کی کریانہ دوکان سے بھی چوروں نے دن دہاڑے ہزاروں روپے نقدی اور سگریٹ اڑالئے ۔دوکان کے مالک نے بتایا کہ اس نے دوکان کا دروازہ بند رکھا اور وہ کسی کام کیلئے باہر نکلا تھاکہ اس دوران یہ واقع پیش آیا ہے۔ چوری کی ایک اور واردات میںمین بازار سوپور میں عبدالخالق چنگال کی ہول سیل دوکان سے چوروں نے نقدی اورلاکھوں روپے کا سازوسامان اڑالیا۔ چوری کے اس جاری سلسلے پر تاجر برادری میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ اکنامک الائنس سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے کہا کہ ایسے واقعات سے قصبے میں تجارت پیشہ سے وابستہ افرادمایوس ہوچکے ہیں اور بیشتر تاجراب کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔