سوپور میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد

سرینگر//عوام کے ساتھ بہتر تال میل قائم کرنے کیلئے سوپورپولیس کی جانب سے فروٹ منڈی میں کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی۔ میٹنگ ایس ایس پی سوپور سدھانشو ورماکی ہدایت پر منعقد کی گئی اور اس کی صدارت ایس ڈی پی او سوپور نے کی اور اس کے ساتھ انچارج فروٹ منڈی بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں فروٹ منڈی ایسوسی ایشن سوپور، سرپنچوں، پنچوں اور پولیس پوسٹ فروٹ منڈی کے دائرہ اختیار کے دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران شرکاء نے منشیات سمیت مختلف مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ایس ڈی پی نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکہ سول انتظامیہ سے متعلق مسائل ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے درخواست کی کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ سی این ایس