غلام محمد
سوپور //سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے سوپور میں منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او رفیع آباد عابد رشید میر اور ایس ایچ او پی ایس ڈنگی وچھہ کی نگرانی میں انچارج پولیس پوسٹ وترگام کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے بہرام پورہ میں گشت کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت جہانگیر احمد تانترے ولد فیاض احمد تانترے ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کے نام سے ہوئی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ممنوعہ SPASMOPROXYVON Plus کے 96 کیپسول برآمد ہوئے۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔انہوں نے کہا، ” پولیس سٹیشن ڈنگی وچھہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے”۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔