عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں اتوار کو آتشزدگی کے واقعہ میں ایک کمسن لڑکی کی جان چلی گئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ تارزو سوپور گائوں میں ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی اوراس واقعہ میں ایک دو سالہ بچی رائزہ تنویر ولد تنویر احمد شدید جھلس گئی۔اس نے بتایا کہ اسے فوری علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ رفیقہ بیگم نامی ایک اور خاتون کو چوٹیں آئیں تاہم وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔