غلام محمد
سوپور//سوپور میں پیر کی صبح کو آگ کی ایک واردات میں چارمکان خاکسترہوئے۔شاہ آباد محلہ میں ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور اس نے تیزی سے نزدیکی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا،جس وجہ سے چار مکان تباہ اور پانچ کنبے بے گھر ہوگئے۔محکمہ فائر اینڈایمرجینسی سروس اور پولیس نے آگ بجھایا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میںمکان مکمل طور تباہ ہوئے۔ اس نے بتایا کہ آگ کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ ہے ۔آگ سے ہوئے نقصان کوتخمینہ لگایا جارہا ہے۔اس واردات میں حبیب اللہ شیخ،خضرمحمدشیخ،شریف الدین شیخ،عبدالحمیدشیخ اور اشفاق احمدشیخ کے مکان تباہ ہوئے۔